عمران خان کے جانثار اب بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔علی محمد خان
عمران خان کے جانثار اب بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔علی محمد خان
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ روز سامراجی نظام جیت گیا اور ایمانداری ، آزاد ملک کی باتیں کرنے والا لیڈر حکومت کو الوداع کہہ کر اپنے گھر کو لوٹ گیا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنا کر انھیں حکومت سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔
عمران خان 3 سال 7 ماہ 21 دن تک اقتدار میں رہے اور پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں کے خلاف آئینی طریقہ کار اپنا کر عدم اعتماد کے ذریعے ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین واک آؤٹ کر گئے اور صرف عمران خان کے جانثار ساتھی علی محمد خان وہا ں اپوزیشن کا سامنا کرنے بیٹھے تھے علی محمد خان نے اپنے کپتان کے حق میں تقریر کی اور کہا کہ وہ سچا کھرا آدمی ہے ۔
اس کی غلطی یہ تھی کہ اس نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی جو یہاں کہ بھکاری وزراء کو پسند نہیں آئی ۔ علی محمد نے کہا کہ دورہ روس بہانا ہے بس عمران خان نشانہ ہے۔
اپوزیشن کے کچھ لوگ غیر ملکی طاقتوں سے ملکر ان کی غلامی کر رہے ہیں ۔ بہت جلد یہ ثابت ہو جائے گا ۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اس بات پر فخر ہے جلد ہی وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے۔
اس کے ساتھ ہی علی محمد خان ایوان سے عمران خان تقسیمی نمبر کی پرچی بھی لے آئے ہیں اور ٹوئٹر پر شئیر کر تے ہوئے کہاہے کہ دوبارہ یہ خود عمران خان کے وزیراعظم بننے پر ان کو لگائیں گے۔