زلفی بخاری کی جانب سے تردید کردہ بیان سامنے آگیا۔
زلفی بخاری کی جانب سے تردید کردہ بیان سامنے آگیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کہ انھوں نے توشہ خانے کا ہار بیچ کر رقم توشہ خانے میں بہت کم جمع کروائی جس میں زلفی بخاری کا نام بھی شامل کیا گیا کہ ان کی مدد سے ہار بیچا گیا جس پر آج زلفی بخاری کی جانب سے تردید شدہ بیان آگیا ہے۔
زلفی بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے عوام کو مطلع کیا ہے کہ یہ سب ڈرامہ بازی ہو رہی ہے نہ تو مجھے کبھی کوئی ہا ر دیا گیا نہ میں نے کچھ بیچا ہے۔
یہ سب سابق وزیراعظم کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زلفی بخاری نے کہا میں اب سے صرف پاکستان کا شہری ہوں ۔
جب پاکستان تحریک انصاف کو رکن بنا تھا تب ہی سو چ لیا تھا کہ پاکستان میں ہی رہوں گا میں اپنی برطانیہ کی شہرت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے کے لئے برطانیہ جا رہا ہوں ۔
اب میں صرف پاکستانی شہری رہوں گااور پاکستان کی شہریت سے آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لوں گا۔