عیش و آرام انسان کی فطرت میں ہے اور اسی فطرت سے مجبور ہوکر اس نے اپنے لیے نرم بچھونے اور آرام دہ تکیے بنائے اور یہ نرم بچھونے اور آرام دہ تکیے آجکل اس قدر مقبول ہیں کہ یورپ اور امریکہ جیسے امیر ملکوں کے رہنے والے شائد ہی کبھی سخت
زمین پر لیٹ کر سونے کا مزہ چکھتے ہوں۔
نرم فوم کے گدے پوری دُنیا میں مقبول ہیں اور ساری دُنیا میں ہی لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور انہیں پر سوتے ہیں مگر کُچھ لوگ آج بھی سخت بستر یا زمین پر سونے کو ترجیع دیتے ہیں۔
کیا زمین پر سونے سے کمر درد میں آرام ملتا ہے؟
ہر سمجھدار جانتا ہے کہ عیش و آرام جسم کو کمزور کرتے ہیں اور نرم بستر بھی عیش و آرام کی صف میں آتے ہیں مگر سائنس نے آج تک ضروری نہیں سمجھا کے اس معاملے پر اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے اور زیادہ تر اس معاملے پر لوگوں کے ذاتی تجربات ہی ملتے ہیں اور بیشمار لوگوں کا کہنا ہے کہ سخت زمین پر سونے سے کمر درد میں آرام ملتا ہے۔ مگر اس بات کا کوئی سائیٹیفک ثبوت ابھی تک موجود نہیں ہے مگر سائنس یہ مانتی ہے کہ نرم میٹرس جسم کو پُوری طرح سپورٹ نہیں کرتا اور سونے کے دوران جسم اس میں دھنستا ہے جس سے کمر میں خمیدگی پیدا ہوتی ہے اور یہ خمیدگی کمر درد کا باعث بنتی ہے۔