یوکرین کے سلسلے میں بیرونی مداخلت پر روس نے تمام ممالک کو خبر دار کر دیا ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) یوکرین و روس کے مابین معاملات کو ناخوشگوار ہوئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گز ر چکا ہے امریکہ کے روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے باوجود بھی روس نے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے اور تمام ممالک کو خبر دار کیا کہ وہ معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے پھر سے یوکرین میں ہونے والی بیرونی مداخلت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر مداخلت کو ختم نہ کیا گیا تو نتائج کے ذمہ دار خود ہونگے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔