پاکستان میں آج عید الفطر کو جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔
اسلان آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستا ن میں کئی سالوں کے بعد رمضان المبارک کے تیس روزوں کے بعد عیدا لفطر منائی گئی۔ عید الفطر کو چھوٹی عید اور میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے۔ مسلمانوں کے لئے یہ اللہ کا بالخصوص انعام ہے کہ رمضان کے عبادت والے اور رحمتوں والے مہینے کے بعد مسلمان عیدکا اہتمام کرتے ہیں۔
اس عید پر لوگ ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں ، ملتے ہیں اور خوشی سے اس دن کو مناتے ہیں۔ ملک بھر میں عید الفطر کے حوالے سے بڑے اجتماعات کئے جاتے ہیں جن میں ملک و قوم کے لئے بالخصوص دعائیں کی جاتی ہیں۔ ایسے اجتماعات کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔