مسلم لیگ ن کی حمایت میں اداکارہ ریشم اخلاقیات کو بھلا بیٹھیں ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں عوام سے لے کر شوبز شخصیات تک کسی نہ کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں ۔ اور اس حمایت میں ان کو اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ اخلاق کی حدود سے تجاوز کر جاتے ہیں ۔ ایسا ہی اداکارہ ریشم کے ساتھ ہوا۔
اداکارہ ریشم نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ایک ٹوئٹ کے سکرین شارٹ کے ساتھ انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے کو لے کر جہاں سیاسی پارٹیاں اپنی سیاست چمکا رہی ہیں وہ بہت سی شوبز شخصیات بھی عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لے رہی ہیں۔
خلیل الرحمان قمر نے اپنے ٹوئٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت ظاہر کردی جو اداکارہ ریشم کو پسند نہیں آئی ۔ خلیل الرحمان قمر نے ٹوئٹ کیا کہ میں ایک سادہ سا سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا حکم کب آیا کہ چور کو مسجد نبوی ﷺ کی حدود میں چور نہیں کہا جا سکتا۔