سعودی عرب نے 16 ممالک پر ہوائی سفر سے متعلق پابندیاں لگا دی ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) سعودی عرب کی جانب سے ایسے سولہ ممالک جن میں کورونا وبا ء کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان پر سفری پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ ان ممالک میں لبنان، سیریا، ترکی ،ا یران، افغانستان، انڈیا،صومالیہ ، یمن، ایتھوپیا، جمہوری کانگو، انڈونیشیاء، ویٹنام، آرمینیا، بیلاروس، اور وینزیلا شامل ہیں۔
یہ پابندی انھوں نے اپنے شہریوں پر لگائی ہے۔کورونا وباء کے بعد ایک نیا وائرس آگیا ہے جس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ وائرس تاحال ایشیائی ممالک میں رپورٹ نہیں ہوا لیکن اس کے برعکس سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے ایسے اقدامات کئے ہیں۔
اگر کوئی شہری اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے پاس چھ ماہ سے زائد مدت کا ویزہ ہونا چاہیے اگر ایسی کسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو وہ شہری یا متاثرہ شخص اسی جگہ پر رہ کر اپنا علاج کروائے۔ منکی پاکس ایک سمال پاکس جیسی بیماری ہے جس کے لئے سمال پاکس کی ویکسین ہی استعمال کی جارہی ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ وائرس خطرناک نہیں ہے اور اس کا اثر تین روز میں ختم ہو جاتا ہے ۔ اس کے مریض کو دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سعودی حکومت کے پاس اس وائرس نمٹنے کے تمام تر انتظامات موجود ہیں لیکن کورونا وباء کے بعد ہر حکومت محتاط ہو گئی ہے ۔ اس لئے ایسی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں کہ کسی بھی قسم کے مشکل حالات کو سامنا نہ کرنا پڑے۔