گاڑیوں میں ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ٹیکنالوجی کے میدان ماہرین آئے روز نئی نئی ایجادات کر رہے ہیں ۔ جیسے کہ پیڑو ل کے بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی ہے تو سائنسدانوں نے سوچا کہ اب ایسی گاڑی بنائے جا ئے جو پانی سے چلے یا بجلی سے ۔ اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
گاڑیاں ڈرائیو کرتے ہوئے اکثر اوقات رش کی وجہ سے اچانک کوئی گاڑی سامنے آجائے تو بریک لگانا پڑتی ہے اور پھر اسپیڈ کو کم کیا جاتا ہے جبکہ اب ماہرین نےا یسی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا سوچا ہے جس کے ذریعے بغیر بریک لگائے گاڑی کی اسپیڈ بھی کم ہو جائے اور کوئی نقصان دہ حادثہ بھی پیش نہ آئے۔
کولون (جرمنی) میں حکومت نے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے قریب دوران ڈرائیونگ ہارن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہوئی ہے ان کے خیال سے ایسے مقامات پر ہارن بجانے سے بچوں کی توجہ کا مرکز ٹوٹتا ہے اور مریض کے آرام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورڈ کار ساز کمپنی نے ایسے مقامات پر گاڑیوں کے حوالے سے نئی ٹیکنالوجی پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایسے مقامات پر گاڑیاں جیسے ہی داخل ہونگی ان کی اسپیڈ خودکار طریقے سے کم ہو جائے گی۔