بھارتی مشہور اداکار جنہوں نے شادی کے لئے اسلام قبول کیا ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں بالی ووڈ انڈسٹری میں بیشتر اداکار مسلمان ہیں جنہوں نے ہندو عورتوں سے شادی کی ، جیسے کہ شاہ رُخ خان، عامر خان، نرگس وغیرہ انھوں نے شادی کے لئے اپنی خواتین سے مذہب تبدیل نہیں کروایا ۔ لیکن پرانے 70 اور 80 کی دہائی کے ایسے اداکار بھی موجود ہیں جنہوں نے محض شادی کے لئے مذہب کا مذاق بنایا۔
مشہور اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کا عشق کسی سے چھپائے نہیں چھپا ۔ پنچابی خاندان سے تعلق رکھنے والے دھرمیندر فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل ہی شادی شدہ تھے ان کی پہلی بیوی سے ا ن کے دو بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول تھے لیکن انڈسٹری میں آنے کے بعد وہ ڈریم گرل ہیمامالنی سے محبت میں گرفتار ہو گئے ہیما مالنی نے بھی ان سے محبت کی وجہ سے کئی اداکاروں پرپولز رد کر دئیے تھے۔
دونوں اداکار ایک ہونا چاہتے تھے اور ان کے درمیان کی رُکاوٹ تھی ہندو دھرم ۔ جس کے ایکٹ کے مطابق ایک شخص پہلی بیوی کو طلاق دئیے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکتا تو ان دونوں نے دیکھا کہ اسلام ایسا مذہب ہے جس میں ایک وقت میں چار بیویوں کو ایک ساتھ رکھنے کی اجازت ہے تو انھوں نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا۔
دونوں نے مذہب کو تبدیل کیا اور دھرمیندر نے اپنا نام دلاور خان کیول کرشن رکھا ہیما مالنی نے اپنا نام عائشہ بی رکھا اور شادی کر لی۔ اب ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔