پاکستان میں گلئیشرز کی شادی کی قدیم رسم موجود ہے۔
گلگت بلتستان (اعتماد ٹی وی) گلیشیئرز سے متعلقہ سب کو صرف یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک برف کا پہاڑ ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ان میں بھی نر اور مادہ ہوتے ہیں جن کی باقاعدہ شادی سے ایک مصنوعی گلیشیئر وجود میں آتا ہے ۔ اس بات کو سائنس بھی تسلیم کر تی ہے۔
گلیشیئر کی شادی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایک جگہ کا انتخاب کیا جاتا ہے اس کے متعلق مکمل سوچ بچار کرکے یہ فیصلہ کیا جاتا ہے ۔
گلگت کے رہائشی امان اللہ نے بتایا کہ ایسی جگہ جہاں سورج کی روشنی پڑتی ہے تو برف فوراً پگھلتی ہے اس لئے ضروری ہے اس جگہ سایہ رہے اس لئے ہم وہاں ٹاٹ لے جاتے ہیں تاکہ برف یک دم نہ پگھل جائے اور اس کے ساتھ وہ جگہ نمی والی بھی ہو دھوپ کا وہاں آنا نہ ہو۔
محکمہ موسمیات کے سابق ڈی جی اور گلاشیالوجسٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق جو برف والے پہاڑ ہیں ان کو مادہ گلیشیئر اور مٹی ، ڈیبری والے پہاڑ ہیں ان کو نر گلیشیئر کہا جاتا ہے ۔ ماد ہ گلیشیئر کی آئس کلیر ہوتی ہے تو وہ زیادہ جلد پگھل جاتی ہے۔