اخروٹ کو استعمال کریں اور دل کی بیماری کو بھول جائیں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) اخروٹ میں اومیگا3 ہے جو کہ ہمارے دل کے لئے بہت اچھا ہےیہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام کرتا ہے جن لوگوں کو کولیسٹرول کا مسئلہ ہے ۔
اخروٹ کو استعمال کریں اور دل کی بیماری کو بھول جائیں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) اخروٹ میں اومیگا3 ہے جو کہ ہمارے دل کے لئے بہت اچھا ہےیہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام کرتا ہے جن لوگوں کو کولیسٹرول کا مسئلہ ہے ۔
وہ لگاتا ر دو اخروٹ کا استعمال کرتے رہیں تو ان کا کولیسٹرول بہتر ہو جائے گا اور کیونکہ کولیسٹرول کا تعلق دل کی بیماریو ں سے ہوتا ہے تو اس کے استعمال سے ان میں کمی واقع ہو گی۔
اخروٹ بنیادی طور پر خشک میوہ جات کی جُز میں آتا ہے سردیوں میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔اور کچھ لوگ اخروٹ کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ہے ایک دن میں دو اخروٹ استعمال کرنے ہیں اور وہ آپ سردیوں یا گرمیوں میں کسی بھی موسم میں کر سکتے ہیں لیکن ایک دن میں دو اخروٹ۔
بلڈ پریشر کے مریض ا س کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ سے کر سکتے ہیں اخروٹ ایک فیٹی ایسڈ ہے اور اس کا ہماری جلدکو صحیح رکھنے میں اہم کردار ہے۔
دماغ کی تیزی کے لئے بادام کے ساتھ ساتھ اخروٹ بھی اتنے ہی لازم ہیں۔ اسکے علاوہ وزن کو کم کرنے کے لئے اخروٹ کا استعمال کیا جا تا ہے یہ آپ کو ہر وقت کی بھوک سے بچاتے ہیں ۔ اگر کبھی آپ کو بہت زیادہ بھوک محسوس ہو تو آپ اخروٹ اور ایک گلاس دودھ کا لے لیں ۔
اسکے علاوہ ناشتے میں اخروٹ کر استعمال کرنے سے آپ سارا دن کی غیر ضروری بھوک سے بچ جائیں گے۔شوگر کے مریض بھی اسکا استعمال کر سکتے ہیں یہ شوگر کنٹرول کرنے میں بہترین مدد گار ثابت ہوتا ہے۔