ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اہم قدم اُٹھا لیا گیا۔
ڈینگی سے بچاؤ کے لئے اہم قدم اُٹھا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے احکامات جاری کئے اور اس کے مطابق شہر بھر میں موجود تمام سوئمنگ پولز فوری طور پر بند کئے جائیں ۔
اسٹنٹ کمشنرز کو بھی اس سلسلے میں ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی تحصیلیوں میں موجود تما م سوئمنگ پولز بند کرائیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کا کہنا تھا کہ ٹائر شاپس کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ٹائر مالکان بھی ڈینگی کی روک تھا م کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور پیٹرول پمپس اور ٹائروں کی دکانوں سے پرانے ٹائرز کو فوری طور پر ہٹا دیں۔
جو کوئی احکامات کی خلاف ورزی کر ے گا اس کی دکان کو سیل کر دیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ گھروں کے باہر اور اندر صفائی کا خاص اہتمام کر یں۔ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ پودوں کو بھی
باقاعدہ اسپرے کریں اور پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔