لیہ ، سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کا کارنامہ ، آپریشن کے دوران قینچی اندر ہی چھوڑ دی۔
لیہ ، سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کا کارنامہ ، آپریشن کے دوران قینچی اندر ہی چھوڑ دی۔
جہاں پر ڈاکٹر زندگی بچانے کے لئے مشہور ہیں وہیں پر کچھ ایسےبھی لاپرواہ ہیں جو کہ انسان کی زندگی کو ہی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
ایسے ہی لیہ میں سرکاری ہسپتال میں ہوا ۔ لیڈی ڈاکٹر نے دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں ہی اوزار چھوڑ دیا۔
اس غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے سے خاتون نے زندگی داؤ پر لگ گئی۔ طبعیت زیادہ خراب ہونے پر جب خاتون کا سی ٹی اسکین کروایا تو قینچی کی موجودگی کا پتہ چلا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں دوبارہ آپریشن کر کے قینچی نکال کر مریضہ کی زندگی بچا لی گئی۔
خاتون کے والد یونس سے بتایا کہ گائنا کالوجسٹ نجمہ بتول نے آج سے 70 روز قبل ان کی بیٹی کا آپریٹ کیا جس کی فیس بھی 40 ہزار روپے وصول کی گئی تھی۔
واقعے کے حوالے تا حا ل کسی بھی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے خاتون کےا ہل خانہ نے عدالت سے رجوع کیا۔
اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ہیلتھ کئیر کمیشن اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ذمہ داران کے خلاف باقاعدہ کاروائی کریں۔