امریکہ میں خشک سالی کی وجہ سے نایاب قدموں کے نشان مل گئے ۔
امریکہ میں خشک سالی کی وجہ سے نایاب قدموں کے نشان مل گئے ۔
امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے علاقے ڈیلاس کے جنوب مغرب میں واقع ڈائنا سار ویلی سٹیٹ پارک میں خشک سالی کی وجہ سے ڈائنا سار کے 11 کروڑ سا ل پرانے قدموں کے نشانات دریافت ہو گئے ہیں ۔
ترجمان ڈائنا سار ویلی سٹیٹ پارک نے بتایا کہ خشک سالی کی وجہ سے یہ دریا مختلف مقامات مکمل طور پر سوکھ چکا ہے اور پانی کے ختم ہونے کے باعث پارک میں ڈائنا سار کے قدموں کے نشانات سامنے آئے ہیں۔
ان نشانات کے متعلق ماہرین کا انداز ہ ہے کہ یہ 11 کروڑ سال پرانے ہیں۔ڈائنا سار ویلی سٹیٹ پارک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جن جگہوں پر یہ نشانات ملے ہیں
وہ پانی میں چھپی ہوتی ہیں اور ان پر کیچڑ موجود تھا جس کی وجہ سے انہیں خشک کئے بغیر دیکھنا ناممکن تھا۔
قدموں کے نشانات میں زیادہ تر ڈائنا سار ایکرو کینتھوسورس کے ہیں جن کی لمبائی تقریباً 15 فٹ ہے اور ان کا وزن تقریباً7 ٹن کے لگ بھگ تھا۔
ان دریافت شدہ قدموں کے نشانات کی تصاویر فرینڈز آف ڈائنا سار ویلی سٹیٹ پارک نامی ادارے نے شئیر کی ہیں۔