اسلام آباد (اعتماد نیوز) حکومت پاکستان کا اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑیوں پر موجود، خوبصورت اور دلکش نظارہ دینے والا مونال ریسٹورنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سخت فیصلہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ قانون کے تحت نیشنل پارک میں کسی بھی قسم کی تعمیر یا کاروباری سرگرمی کرنا قانونا جرم ہے۔
زرتاج گل صاحبہ کو جب یہ پوچھا گیا کہ کیا واقع ہی حکومت مونال جیسے بڑے اور شاندار نظارہ دینے والے ریسٹورنٹ کو ختم کر دے گی؟ تو زرتاج گل نے کہا کہ مونال تو کیا، پاکستان میں جہاں جہاں بھی نیشنل بارک میں ایسی عمارات ہوئ، تو وہ اسے ختم کر دے گی، کیونکہ ملک کے ماحول کو بہتر کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا اور سخت فیصلہ کابینہ نے کیا جو کہ ملک کی بقا کے لئے بہت ضروری ہے۔