اسلام آباد مونال ریسٹورنٹ کو گرانے کی تیاریاں؛ اصل وجہ سامنے آگئی۔۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز) حکومت پاکستان کا اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑیوں پر موجود، خوبصورت اور دلکش نظارہ دینے والا مونال ریسٹورنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔

    تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سخت فیصلہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ قانون کے تحت نیشنل پارک میں کسی بھی قسم کی تعمیر یا کاروباری سرگرمی کرنا قانونا جرم ہے۔

    زرتاج گل صاحبہ کو جب یہ پوچھا گیا کہ کیا واقع ہی حکومت مونال جیسے بڑے اور شاندار نظارہ دینے والے ریسٹورنٹ کو ختم کر دے گی؟ تو زرتاج گل نے کہا کہ مونال تو کیا، پاکستان میں جہاں جہاں بھی نیشنل بارک میں ایسی عمارات ہوئ، تو وہ اسے ختم کر دے گی، کیونکہ ملک کے ماحول کو بہتر کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا اور سخت فیصلہ کابینہ نے کیا جو کہ ملک کی بقا کے لئے بہت ضروری ہے۔

    Advertisement

     

    مزید پڑھئے: دنیا کے امیر ترین لوگوں کی تفصیلات مظر عام پر آگئ. حیرت انگیز معلومات

    زرتاج گل نے مزید بتایا کہ ملک میں موسمی اور آب و ہوا کی بہتری کے لئے دس ارب درختوں کا منصوبہ پھلے سے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پندرہ نیشنل پارکز کو مکمل طور پر محفوظ کیا جائے گا۔
    اُن کے مطابق، یہ وزیراعظم جناب عمران خان صاحب کا بڑا قدم ہے کہ انہوں نے آنے والی نسلوں کے بارے میں فکرمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام نیشنل پارک کو غیر ضروری توجہ دی جائے گی۔ کیونکہ اس سے پہلے نیشنل پارک صرف نام کے ہی ہوتے تھے، جہاں لکڑی بھی کا ٹی جاتی تھی اور تعمیرات بھی ہوتی تھیں۔

    Advertisement

     

    انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل پارک کو باقاعدہ شکل دینے کے لئے کام شروع کیا جا چکا ہے۔ یہ نہیں ہونے دے گے کہ آپ صرف نام کا نیشنل پارک بنا دے اور وہاں پر غیر قانونی کام ہوتا رہے۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: گرمی میں پسینے کی بدبو دُور کرنے کا طریقہ

    انہونں نے گزشتہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے لوکل گورنمنٹ، سی ڈی اے اور کنٹرکشن مافیا کے ساتھ مل کر بڑی بڑی بلڈنگز بنائ، پہاڑوں کو کاٹ دیا گیا اور جو ریسٹورنٹس بن گئے وہ خود کروڑوں میں پیسے کما رہے ہیں۔ انگریزوں کا بنایا ہوا بہت اچھا قانون ہے کہ اگر کوئی محفوظ ایریا ہے یا جنگل کا علاقہ ہے تو وہاں پر باقی سارے قوانین ختم ہو جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں دیکھیں تو نیشنل پارکس کے اندر ریسٹورنٹس بنے ہوئے ہیں۔ یہ کیسے بن گئے؟ ہمارے دور میں تو نہیں بنے۔ ہمیں جب کلر کہار کے اوپر کچھ نظر آیا تو فوری ایکشن لیا تھا۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: جا نئے پانی میں موجود قبر جسے آج تک کچھ نہیں ہوا