شیمپو میں موجود کیمیکلز کتنے نقصان دہ ہوتے ہیں؟ جانیے!
شیمپو میں موجود کیمیکلز کتنے نقصان دہ ہوتے ہیں؟ جانیے!
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو شیمپو ہم بالوں میں استعمال کرتے ہیں اگر جان لیں کہ ان میں استعمال شدہ کیمیکلز ہمارے لئے کتنے نقصان دہ ہیں
تو کبھی بھی بالوں کو شیمپو نہ کریں۔ امریکی شیر کولمبس مین قائم اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی ایک ماہر امراض جلد ڈاکٹر سوزین میسک نے اس بات کو منظر عام پر لایا ہے۔
انھوں نے زور دیا ہے کہ مردوں کو جتنی جلدی ہو سکے اپنی زیادہ تر غذ ا میں انڈے، بیف ، لوکی کے بیج ، چنے اور سیاہ لوبیا کو شامل کر لینا چاہیے۔
بالوں کو اضافی پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ان کو بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ جبکہ اضافی آئرن کی مدد سے ریڈ بلڈ سیلز زیادہ مقدار میں آکسیجن دماغی خلیوں تک لے جا تے ہیں۔
ماہرین نے وقتاً فوقتاً شیمپو کے بے جا استعمال سے منع کیا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ اس میں سلفیٹ اور فورم ڈی ہائیڈ موجود ہوتا ہے۔
سلفیٹ تقریباً ہر شیمپو میں موجود ہوتا ہے اس کی وجہ سے ہی شیپمو میں سفید جھاگ بنتی ہے او رفارمل دی ہائیڈ ایک کلیننگ ایجنٹ ہوتا ہے جو کہ بیکٹریا کو مارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ دونوں اجزاء مل کر بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سر میں خارش اور بالوں کے گرنے کےعمل کو بڑھاتے ہیں
اس لئے خوراک میں متوازن غذا کا استعمال ان چیزوں میں کمی لاتا ہے تاہم یہ تحقیق ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔اس پر کام جاری ہے۔