بابر اعظم نے ایک اور بھارتی ریکارڈ برابر کر دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کھلاڑی بابر اعظم نے بے شمار ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ درمیان میں بابر اعظم کی کارکردگی سے عوام میں مایوسی کی لہر ضرور پھیلی تھی ۔ لیکن بابر اعظم نے ہمت نہیں ہاری۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی شراکت داری کا بھی ایک بڑا ریکارڈ بنا لیا ہے ۔ اب قومی کپتان کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی میں 27ویں نصف سنچری بنا کر تیز ترین 3000 رنز بنانے کےبعد ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے ۔
ویرات کوہلی اور بابر اعظم نے 81 اننگز میں یہ سنگ میل بھی عبور کیا ہے ۔ بابر اعظم نے سیریز کے چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں 57 گیندوں پر 87 رنز پر ناقابل شکست اننگز کھیلی ہے۔