دانتوں کی صفائی کا ایسا طریقہ کہ دانت ہوئے چمکدار۔
دانتوں کی صفائی کا ایسا طریقہ کہ دانت ہوئے چمکدار۔
دانت انسانی چہرے کا اہم حصہ ہیں اس لئے ان صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ دانتوں کی صحت اچھی ہو گی
تو ہی انسان کی صحت اچھی رہے گی۔ دانت شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص اپنے دانتوں کی صفائی نہیں رکھے گا تو دانت پیلے ہوجائیں گے۔
اس لئے کھانا کھانے کے بعد کلی کرنا سنت ہے ۔ اس سے جو بھی کھانےذرات رہ جاتے ہیں وہ نکل جاتے ہیں۔ دانتوں کی صفائی کے لئے اہم مسئلہ اچھے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا ہے ۔
لیکن بازار میں موجود تمام پیسٹ کیمیکلز کے ذریعے بنائے جاتے ہیں۔ اس لئے لوگ اب قدرتی چیزوں کی طر ف آ رہے ہیں۔
اگر آپ دانتوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر گھر میں پیسٹ تیار کریں۔ جس کے لئے ناریل اور تلسی کے پتوں کا پیسٹ بنانا چاہیے۔
اس کا بنانا نہایت آسان ہے۔ تلسی کے پتوں کو لے خشک کر لیں۔ اس میں ناریل کا تیل ملا کر استعمال کریں اس سے دانتوں کا پیلا پن دور ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ہلدی، لونگ، پودینہ کا تیل ملا کر پیسٹ تیار کر یں اس کو استعمال کرنے سے دانتوں کی پیلاہٹ ختم ہو جاتی ہے ۔
اس پیسٹ کے لئے لونگ کا پاؤڈر ایک چمچ، ہلدی چار چمچ، ایک چمچ بیکنگ سوڈا او ر اس میں آٹھ قطرے پودینے کے تیل کے ملا لیں۔
اور ان کو مکس کر اتنا پانی شامل کریں کہ پیسٹ کی شکل اختیار کر جائے اس کے روزانہ استعمال سے دانت صحت مند و مضبوط ہو جاتے ہیں۔