سردیوں میں سب سے زیادہ کھائے جانے والی چیز مچھلی ہی ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مچھلی خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے جس سے آپ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔
تازہ مچھلی کی سب سے پہلی پہچان اس کی آنکھیں ہوتی ہیں تازہ مچھلی کی آنکھیں ابھری ہوئی اور چمکدار ہوتی ہیں جب کہ باسی اور پرانی مچھلی کی آنکھیں دھندلی ، اندر کو دھنسی ہوئی اور مٹیالی ہوتی ہیں