کراچی (نیوز ڈیسک) مورخہ 18 جنوری 2021 بروز پیر کی رات کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو ان کے کمرے میں گھس کر انہیں تھپڑ مارا۔
تفصیلات کے مطابق، مفقی عبدالقوی نے بتایا کہ وہ ایک نجی ہوٹل میں رُکے ہوئے تھے، جہاں پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور اس کے ساتھ ایک اور خاتون داخل ہوئیں اور حریم شاہ نے فوراً مفتی کو تھپڑ مارا اور بھاگ گئی۔ اس کے بعد حریم شاہ نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپ لوڈ کر کے لکھا کہ آپ کو جلد مفتی کو تھپڑ مارنے کی وجہ پتہ چل جائے گی۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے اس عمل پر قانونی چارہ گوئی کرنے کا ارادہ ہے۔