جمعہ کے روز راولپنڈی میں ایک نوجوان نے ریل کی پٹری پر ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران اپنے آپ کو زندگی جیسی نعمت سے محروم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نورانی محلہ کا رہائشی حمزہ ، خالد ویڈیو شوٹ کرنے شاہ خالد کالونی میں ریلوے ٹریک پر پہنچا۔ اس نے اپنا اسمارٹ فون ایک سٹینڈ کے ساتھ منسلک کیا اور ٹرین کا انتظار کر رہا تھا۔
جیسے ہی اس نے ٹرین دیکھی ، اس نے کیمرا کا بٹن دباکر ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کیا۔ ٹرین کے انجن نے ہارن دیا لیکن نوجوانوں نے اسے نظر انداز کردیا اور پٹری کے ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ اسی دوران ٹرین کا انجن اسے لگا، جس سے اس کے سر کو نقصان پہنچا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لڑکے کو بے نظیر بھٹو شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکے کو گھر والوں کو بری خبر سے آگاہ کیا۔