واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا، اب پرائیویسی کی پریشانی ہی ختم۔۔ موجاں ہی موجاں۔۔
گزشتہ دنوں سے واٹس ایپ کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں چل رہی تھی کہ یہ پلیٹ فارم اب ذاتی بات چیت وغیرہ کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ جبکہ اس کے بارے میں واٹس ایپ نے حال میں ہی واٹس ایپ سٹیٹس کے ذریعے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ تمام صارفین کی ذاتی بات چیت محفوظ ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ مزید واٹس ایپ کی نئی متنازعہ متعارف کروائے جانے والی پالیسی کو بھی وقتی طور پر ملتوی کر دیا گیا تاکہ واٹس ایپ اپنے صارفین میں پیدا ہونے والے بے اعتمادی اور غیر یقینی کو ختم کرکے اپنا اچھا تعلق برقرار رکھ سکے۔