شیخ رشید کی نواز شریف کو نئی پیشکش۔۔ نواز شریف سمیت پوری قیادت سوچنے پر مبجور۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 16 فروری 2021 کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
شیخ رشید کی نواز شریف کو نئی پیشکش۔۔ نواز شریف سمیت پوری قیادت سوچنے پر مبجور۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 16 فروری 2021 کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
تفصیلات کے مطابق، انہوں نے وزارت داخلہ کے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی اور تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔ نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہوگیا ہے، جبکہ ان کو پاسپورٹ دوبارہ سے بنوانے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیونکہ نواز شریف پاکستان میں مطلوب ہے۔
شیخ رشید نے مزید بتایا کہ سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کو پاسپورٹ تو رینیو نہیں کر کیا جا سکتا، البتہ اگر نواز شریف پاکستان آنے کی درخواست دے تو اس کو سرٹیفیکٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے نواز شریف کو رعایت نا دینے کی وجہ بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ نواز شریف علاج کی غرض سے مخصوص مدت کے لئے پاکستان سے گیا تھا لیکن اس نے پاکستان کی رعایت کا غلط استعمال کیا، جو کہ نا قابل برداشت ہے۔