نماز پڑھنے کے لئے جائے نماز بچھانے کا حکم؟ ایسی حقیقت جس سے آپ ابھی تک انجان ہیں
نماز پڑھنے کے لئے جائے نماز بچھانے کا حکم؟ ایسی حقیقت جس سے آپ ابھی تک انجان ہیں
نماز پڑھنے کے لئے مصلحے(جائے نماز) کی حاجت نہیں ہے فرش پر پاک زمین پر بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ ایسی جگہ جہاں نجاست پہلے موجود تھی جیسا کہ پیشاپ اگر وہ خشک ہو گیا ہے اور بُو وہاں سے نہیں آ رہی تو اُس جگہ بھی نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ ورنہ گھر کی صفائی کا خیال رکھا جائے اور پاک جگہ پر نماز ادا کی جائے۔
کیونکہ ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ کپڑا بچھا کر نماز ادا کی جاتی ہے۔ اس کے کئے بعض اوقات موٹا کپڑا اور بعض اوقات باریک کپڑا لیا جاتا ہے تو کوشش یہ کرنی چاہیے کہ باریک سے باریک کپڑا ہو۔ ایسا کپڑا جیسا کہ فوم ہے قطعی منع ہے جس پر پیشانی جمائی نہ جا سکے۔ اور سجدہ کے دوران زمین کی سختی محسوس نہ ہو۔
جائے نماز بھی ہو تو اس کی تہہ بھی باریک ہو، ورنہ زمین پر صاف جگہ پر نماز ادا کی جائے۔