رمضان المبارک میں حکومت کی طرف سے رمضان بازار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی پر، حکومت کی طرف سے موجودہ کرونا کی صورت حال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ اور عوام الناس کو ہدایات جاری کی گئی، جس پر ہر شخص کو عمل کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر وہ خد ذمہ دار ہوگا۔
انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہاتھوں کو لئے مناسب انتظام کا ہونا لازمی ہیں تاکہ عوام اس پر ہاتھ دھو سکے۔ اس کے ساتھ ہی، خریدار، انتظامیہ اور بیچنے والے ہر حال میں فیس ماسک کا استعمال کریں، جس سے منہ اور ناک دونوں مناسب طریقے سے ڈھانپے ہو۔
انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ عوام میں 6 فٹ کے فاصلے کو یقینی بنائے جبکہ عوام کے آنے اور جانے کے راستے کو مناسب طریقے سے مینج کروائے۔