حکومت پنجاب کی طرف سے 8 مئی سے 16 مئی تک عید الفطر کے دوران پابندیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ جس کے مطابق، عید پر کوئی سیر و تفریح نہیں ہوگی اور نا ہی عوام کو گھومنے کی اجازت ہوگی۔
حکومت پنجاب کی طرف سے 8 مئی سے 16 مئی تک عید الفطر کے دوران پابندیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ جس کے مطابق، عید پر کوئی سیر و تفریح نہیں ہوگی اور نا ہی عوام کو گھومنے کی اجازت ہوگی۔
اس دورانیہ میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کی اجازت نا ہوگی اور نا ہی کوئی سیاحی جگہوں پر جانے کی اجازت ہوگی۔
تاہم فارمیسیز، میڈیکل اسٹور، میڈیکل فیسیلیٹی سنٹر، ویکسین سنٹر، پٹرول پمپ، تندور، دودھ اور ڈیری شاپز، کھانے لے جانے والی جگہ، یوٹیلٹی سروس اور میڈیا سے متعلق کاروبار کھلے رہینگے۔
جبکہ بیکری، گروسری سٹورز، مٹھائی کی دکانیں، سبزی کی دکانیں، پھلوں کی دکانیں، گوشت کی دکانیں پورا ہفتہ کُھلی رہینگی لیکن ان کے اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہونگے۔
کسی بھی قسم کا کوئی بھی چاند رات بازار منعقد نہیں کیا جائیگا۔ اور نا ہی ریسٹورنٹ میں اندر بیٹھ کر اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔
شادیوں کی تقریب پر مکمل پابندی ہوگی، چاہے وہ شادی حال کے اندر ہو یا پھر کُھلی ہوا میں۔
کھیلوں اور ثقافتی اجتماعوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی، صرف ذاتی گاڑی اور ٹیکسی وغیرہ پر جانے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ اس میں بھی 50 فیصد لوگوں کو بیٹھا کر سفرکیا جائیگا۔