آئیوڈین ہماری صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ یہ ہمارے میٹابولیزم کو مظبوط کرتی ہے۔ اس کے بغیر ہم شدید جسمانی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ایک پروفیسر کہتی ہیں کہ اگر حاملہ خواتین کو مناسب مقدار میں آئیوڈین نہیں ملتی تو ان کے بچوں کو معزوری یا تھائیروئڈ ہارمونز کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دنیا میں آئیوڈین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سفید مچھلی ہے اور اس کے بعد انڈوں کی باری آتی ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک نے آئیوڈین کو اپنے نمک میں شامل کیا ہے اور دوسرے مملاک جیسا کہ برطانیہ میں لوگ دودھ اور ڈیری کی مسنوعات سے زیادہ تر آئیوڈین حاصل کرتے ہیں۔ اس کے باوجوڈ آئیوڈین کی کمی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہوئی ہے۔ اور یہ اس کو استعمال نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتی ہے۔