کیوی کا پھل صحت مند زندگی کی ضمانت ہے اس کے اندر پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس بھر پور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس ایک پھل کا استعمال کر کے کئی قسم کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے:
کیوی کو کھانے سے دمہ کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سانس کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
اس سے ہاضمے کا نظام بھی بہترین ہو جاتا ہے کیونکہ اس کے اندر فائبر موجود ہوتا ہے۔
یہ شوگر کے لیول کو بھی کنٹرول کرتی ہے کیونکہ اس کے اندر فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔