ہمارا ملک پاکستان قدرتی خوبصورتی سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں کئی ایسی جگہیں موجود ہیں جن کو دیکھنے کے لئے بیرونِ ملک سے لوگ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ ان میں کے ٹو بھی شامل ہے۔
پاکستان میں موجود کےٹو دنیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے جہاں بیرونِ ملک سے لوگ آنے کے لئے ترستے ہیں۔ دنیا میں 8 ہزار میٹر اونچے صرف 14 پہاڑ موجود ہیں ان 14 پہاڑوں میں سے 5 پہاڑ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔ کے ٹو دنیا کا دوسرا اونچا ترین پہاڑ ہے۔ یہ پاکستان میں گلگت بلتستان میں واقع ہے۔ یہ پہاڑ سطح سمندر سے 28251 فٹ کی بلندی پر موجود ہے۔ دنیا بھر کے کو ہ پیما جو کہ پہاڑ سَر کرنے کا شوق رکھتے ہیں ان کے نزدیک کے ٹو سَر کرنے کے لئے دنیا کا سب سے مہلک پہاڑ ہے۔ اس کی وجہ کے ٹو پر آنے والے برفانی طوفان اور کے ٹو کی ہمواری ہے۔ اور یہاں آکسیجن کی کمی بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔
ہر 4 میں سے 1 انسان جس نے کے ٹو سَر کرنے کی کوشش کی وہ اپنی جان گواہ بیٹھا ہے۔