موجودہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان صورت حال کو بہتر کرنے کے لئے مختلف لوگ اپنی طرف سے کوششیں کر رہے ہیں تاہم ابھی تک بین الاقوامی سطح پر ایسا کوئی قدم یا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
موجودہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان صورت حال کو بہتر کرنے کے لئے مختلف لوگ اپنی طرف سے کوششیں کر رہے ہیں تاہم ابھی تک بین الاقوامی سطح پر ایسا کوئی قدم یا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
اسی صورتحال کے پیش نظر، پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بلے باز شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے اور فلسطین کے لوگوں بلخصوص بچوں کے لئے ترانہ گا کر ان کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
جبکہ اس معاملے میں ان کی بیٹی بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں اور وہ فلسطین کے جھنڈے ہاتھ میں لئے نظم کو گنگنا رہے ہیں۔ جس کا عنوان ہے کہ “یہ پیغام ارض فلسطین کے بچو کے لئے ہیں”۔
یہاں پر قابل غور بات یہ ہے کہ 10 مئی سے وہاں پر حالات خراب ہوئے لیکن بس مختلف ممالک سے بیانات کے علاوہ عملی طور پر کوئی امداد نہیں آرہی ہیں۔
ترانے میں لکھا ہے؛ یہ پیغام ارض پاکستان کے بچو کے تمارے لئے ہے، یہاں دور بہت دور ہیں ہم، مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمارے ساتھ، اسی طرح جس طرح ہمارے ابا اور ان کے ابا کے دل، تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے۔ غم کی تمام راہیں عارضی ہیںَ۔