لفظ کلوننگ سے مراد کسی بھی جاندار کی ہوبہو کاپی تیار کرنا ہے۔ وہ جاندار کوئی بھی جانور، پودے حتیٰ کہ انسان بھی ہوسکتے ہیں۔ یعنی کہ ایک انسان کے ڈی این اے سے کئی اور انسان بنانا۔
دو طرح کی کلوننگ ہوتی ہے، ایک کو تھیروپیٹک کلوننگ کہاجاتا ہے جس میں انسانی جسم کے سیلز کو لے کر دوائی یا ٹرانسپلانٹ کے مقصد کے لئے انہیں میڈیکلی طور پر کلون کیا جاتا ہے۔یعنی علاج کی غرض سے انسانی جسم کے سیلز کے ذریعے کوئی بھی اعضاء مصنوعی طور پر تیار کر کے کسی بھی جاندار کو لگائے جاتے ہیں۔
دوسرے طریقے کا نام ہے ریپروڈکٹو کلوننگ: اس میں پورے انسان کو کلون کر کے تیار کر لیا جاتا ہے۔