ایک ایسی مقدس دیوار جو یہودیوں کے لئے اتنی ہی مقدس ہے جتنا مسلمانوں کے لئے خانہ کعبہ مقدس ہے، جس کے سامنے وہ رو رو کر دعائیں کرتے ہیں اسی لئے اس دیوار کا نام دیوارِ گریاں پڑھ گیا تھا۔
دیوارِ گریاں دراصل ہیکل سلیمانی میں بچ جانے والی ایک دیوار ہے جو یہودیوں کی پہلی عبادت گاہ تھی، پر اس کو تابوتِ سکینہ کے رکھنے کے لئے اور عبادت کے لئے حضرت داؤدؑ نے پہلی بار تعمیر کروانا شروع کیا تھا جو اس وقت یہودی قوم یا بنی اسراعیل کے حکمران تھے مگر اپنی زندگی میں وہ اس کو مکمل نہ کر سکے لہٰذا حضرت سلیمانؑ نے اسے جنات سے مکمل کروایا۔
یہودی اس تابوت کو سامنے رکھ کر دعا کر کے ہر قسم کی پریشانی کو حل کر لیا کرتے تھے۔ مختلف قوموں کے ساتھ جنگوں کے دوران اس صندوق کو اپنے لشکر کے آگے رکھا کرتے جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ ان کو فتح عطا کرتا۔