لاہور (اعمتاد نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے،آٹا، گھی، چینی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب ہے اللہ تعالی اس سے جان چھڑائے،آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کا فیصلہ تھا۔
چار سال کے بعد بھی الزامات اپوزیشن کو دیئے جارہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر اب مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے،ریپ کے کیسز عام حکومت امن و امان میں ناکام کیونکہ پولیس کو رشوت سے لگایاجاتاہے،آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، حکومت کی کوئی کورونا پالیسی نہیں جس پر ریڈ لسٹ میں ڈالا جاتاہے، فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کا ملزم عمران خان ہے،بنی گالہ کا محل چند لاکھ سے ریگولرزائز لیکن غریب کی جھونپڑی ناجائز تجاوزات سے گرا دیتے ہیں،
ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے شرم کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہبا زنے کہاکہ آج پاکستانی قوم ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے،آٹے گھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں،پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں کہاں ہیں،ان کے پروجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے،ڈینگی کو لوگ بھول گئے تھے آج پھر پھیل رہا ہے، اللہ تعالی اس عذاب سے جان چھڑائے۔