سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتائی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ان کے استعفیٰ کی وجہ عمران خان تھے کیونکہ میں چاہتا تھا۔
کہ عمران خان کو آبپارہ سے آگے جانے کی اجازت نہ دی جائے لیکن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جس پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو عمران خان
اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جبکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک انچ بھی آبپارہ سے آگے آئیں۔ ۔