اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹ
موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم اب کھڑی ہو جائے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹ
موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم اب کھڑی ہو جائے۔
عمران سونامی خان کو گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ اب انہیں گھبرانے کیساتھ بھگانا بھی ھے،عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفیٰ دے ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئیے۔
اآج پی ڈی ایم کے ڈی جی خان میں جلسے کے حوالے سے جاری بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا جنوبی پنجاب کی سرزمین ڈیرہ غازی خان پر آج جلسے میں پی ڈی ایم کے قائدین آرہے ہیں۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ورکرزاورجنوبی پنجاب کے عوام سے جلسے میں بھرپورشرکت کی اپیل ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا تبدیلی سرکارنے قوم کومہنگائی کے سواکچھ نہیں دیا مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی۔ عمران خان قوم پر احسان کرکے استعفی دے ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہئیے۔ سوا تین سال میں نہ نیا پاکستان بنا سکے،نہ قائداعظم کا پاکستان۔ حکومت نے پاکستان کوآئی ایم ایف کاچراگاہ بنا دیا ہے۔ حکومت نے قوم کو بھیڑ بکری سمجھ کرآئی ایم ایف کو ”گروی“میں دے دیاہے۔
انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافے کی تیاری ہورہی ہے۔حکومت عوام پرمہنگائی کاایک اور ڈرون حملہ کرنے والی ہے۔ ملک میں عوام کی نہیں آئی ایم ایف اور ان کے،چیلوں، کی حکومت ہے۔ڈی جی خان کا جلسہ عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے سیاسی چیلوں،اورعمران خان کی حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔چلو چلو 31 اکتوبرڈیرہ غازی خان چلو عمران حکومت کی جنازہ پڑھانے کی تیاری ہے۔
مہنگائی اور مخصوص تحریک کی وجہ حکومت وقت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جو صورت حال ابھی قابو میں آتی نظر نہیں آرہی ہیں۔