اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان سامنے آگیا۔
اطلاعات کے مطابق، آج پاکستان جیتنے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی جانے کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مینز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کون سی ٹیم کرے گی، یہ فیصلہ آج کے ہونے والے آسٹریلیا اور پاکستان مابین میچ میں ہوگا۔
جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں جیت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے اگر پاکستان آج سیمی فائنل میں کامیاب ہوتا ہے تو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فائنل دبئی جاکر دیکھے جانے کا امکان ہے