لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت کی طرف سے بڑا اقدام سامنے آیاہے، جس مین پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت کی طرف سے بڑا اقدام سامنے آیاہے، جس مین پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جبکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پورے نصاب سے سکولوں میں امتحانات کے انعقاد کی پالیسی جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں میں ہی امتحانات لینے کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس پیش رفت کرتے ہوئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سال 2022ء کے امتحانات کی پالیسی جاری کر دی ہے۔
پالیسی کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی اور دوسری جماعت کے طلباء کا زبانی امتحان سکول میں ہی لیا جائے گا۔ جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا تحریری امتحان سکول کی سطح پر ہی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مہیا کردہ ڈیٹا بینک سے ہی امتحانی پرچہ لیا جائے گا۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن انگریزی، اردو، ریاضی، جنرل نالج، اسلامیات اور کمپیوٹر ایجوکیشن کے مضامین کے سوالات سکولوں کو فراہم کرے گا۔ مید
مزید یہ کہ متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو امتحانی پرچوں کا نمونہ فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے ہائی کورٹ کے احکامات پر سکولوں میں قرآن پاک کو بطور علیحدہ مضمون پڑھانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔