شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) میتھیو ہیڈن، جو کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے۔
شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) میتھیو ہیڈن، جو کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ محمد رضوان ایک رات قبل اسپتال میں تھے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران، میتھیو ہیڈن نے بلے بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا اور اس نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک بہادر کھلاڑی ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور معمولی بخار بھی تھا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا تھا
جبکہ پاکستان کی طرف سے اچھی خاصی کوشش کے باوجود بھی آسٹریلیا پاکستان سے میچ چھین کر لے گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بہت اچھا کھیلا مگر کچھ غلطیوں کی وجہ سے پاکستان جیتا میچ ہار گیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
دوسری طرف حسن کو آخر میں کیچ چھوڑنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ کچھ شائقین کی طرف سے حوصلہ افزائی بھی دی جا رہی ہے کہ یہ کھیل کا حصہ ہے۔