لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کا مشہور آن لائن کمپلینٹ سیل سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کا حل نکلا جاتا ہے۔ جبکہ حالیہ انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل میں متعدد افسران شامل ہیں جعل سازی میں۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کا مشہور آن لائن کمپلینٹ سیل سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کا حل نکلا جاتا ہے۔ جبکہ حالیہ انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل میں متعدد افسران شامل ہیں جعل سازی میں۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم کو سرکاری افسران کی جعل سازی پر مبنی رپورٹ پیش گئی، جس پر وزیر اعظم عمران کو افسران کے خلاف کاروائیوں کی تجویز دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق، پی ایم ڈی یو نے دو سو چون سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر دو نمبری کی رپورٹ تیار کی، جس میں پنجاب کے 154، کے پی کے 86، سندھ کے تین اور وفاق کے گیارہ افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں تھیں۔
وزیر اعظم عمران خاننے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں۔