اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کی پاکستان میں مکمل روک تھام کے بعد، اب دنیا میں کرونا وائرس کی نئی قسم جنم لے رہی ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کی پاکستان میں مکمل روک تھام کے بعد، اب دنیا میں کرونا وائرس کی نئی قسم جنم لے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ہوائی سفر کے حوالے سے نئے پابندیوں پر مبنی نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ جس میں متعدد ممالک پر ہوائی سفر کی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، کرونا کی نئی قسم “اومیکرون” کی وجہ سے پاکستان نے ساؤتھ افریکہ، ہانگ کانگ، موزامبک، نامیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا سے آنے جانے کی مکمکل پابندی لگا دی گئی ہیں۔
جبکہ درج بالا ممالک سے پاکستانی جو واپس آنا چاہتے ہیں ان کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہے کہ ان کے آنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس کرونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ، نیگٹیو پی سی آر رپورٹ جو کہ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نا ہو بورڈنگ کے وقت۔
اس کے علاوہ درج بالا ممالک سے آنے والے پاکستانیوں اور دوسرے لوگوں کو 10 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنا بھی لازمی ہوگا۔
اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے متعلقہ ایمیبسیوں کو بھی اطلاع دی گئی ہے کو وہ پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن حد تک مدد کریں۔