اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) شبر زیدی جو کہ پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے پی ٹی کے کھوکھلے نعروں “ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے کر آئینگے” کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔
روزنامہ جنگ میں دی گئی رپورٹ کے مطابق، شبر زیدی نے ایک خطاب میں کہا کہ اکاؤنٹس کی ٹرمز میں ملک کا دیوالیہ ہو چکا ہے۔ یہ سب نعرے کھوکھلے ثابت ہو چکے ہے کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے اور تبدیلی آگئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کو یہ مانے کے لے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے تو پھر اس سے اگے چلنا چاہئے بجائے اس سے حقیقت کو ماننے سے انکار کیا جائے، جس کا خمیازہ بھی زیادہ بھگتا پڑتا ہے۔