ہم ہر شے کے فانی ہونے پر یقین رکھتے ہیں، جو کل تھا وہ آج نہیں اور جو آ ج ہے وہ کل نہیں ہوگا۔ اس روئے زمین پر ہزاروں تہذیبی آئیں اور معدوم ہو گئیں۔ یہ تہذیبیں جو کبھی تھیں کچھ تو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگئی۔ لیکن کچھ ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہیں۔ ایسی ہی ایک تہذیب ہڑپہ کے شہر کی تہذیب ہے ہڑپہ کے کھنڈرات پنجاب میں ساہیوال سے 32 کلومیٹر مغرب کی طرف چیچہ وطنی شہر سے 15 کلومیٹر پہلے کھدائی کے دوران ملے۔
ہڑپا شہر کے اصل نام کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا، لیکن تقریبا بارہ سو سال پہلے لکھی جانے والی ہندوؤں کی کتاب “رگ وید” سے اس شہر کی تاریخ کے بارے میں کچھ اندازہ لگایا گیا ہے جس کے مطابق ” ہری یوپویا” نامی ایک شہر میں آریاؤں کی اس شہر کے باشندوں سے جنگ ہوئی اور اس شہر کو مٹی کے ڈھیر کی طرح ملیامٹ کردیا اور بعض جگہوں پر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے یہ شہر تباہ ہوا۔