حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کی محبت میں ان کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم ہی مان لیا ۔
حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کی محبت میں ان کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم ہی مان لیا ۔
کراچی ( اعتماد ٹی وی ) ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کر نے والی حریم شاہ ہمیشہ ہی کچھ انوکھا کرتی ہیں۔ متنازع بیانات دینا ان کا مشغلہ ہے ۔ کبھی یہ کسی کو بے نقاب کرتی نظر آتی ہیں ۔ تو کبھی کسی سیاست دان سے متاثر نظر آتی ہیں ۔
حریم شاہ کی ایسی حرکات کی وجہ شاید خبروں میں سر گرم رہنا ہے۔شہرت حاصل کرنا جتنا آسان ہوتا ہے اس شہرت کو بنائے رکھنا اُتنا ہی مشکل ۔ سوشل میڈیا صارفین اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں اور اپنی اس شہرت کو بنائے رکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ ایسا کرتے ہیں جس سے وہ الگ اور منفرد نظر آئیں ۔
حریم شاہ بھی اپنی شہرت کو بنائے رکھنے کے لئے ایسے حالات پیدا کردیتی ہیں جس سے سب کا دھیان اُن کی جانب ہو جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کے “کانپیں ٹانگ رہیں ہیں” کہنے کے بعد سے جہاں ٹک ٹاکر سٹار کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑی اس پر لطف اندوز ہو کر ویڈیوز بنا رہے ہیں ۔
وہیں اداکار بھی پیچھے نہیں ہیں ایسے میں جب سب اس فقرے کا مذاق بنا رہے ہیں تو حریم شاہ نے اس فقرے پر بلاول کی حمایت کرتے ہوئے اپنی ڈھیڑ اینٹ کی مسجد الگ بنا لی ۔
ٹک ٹاکر سٹار کا کہنا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اگر ہم نے قرآن مجید کی سورۃ الحجرات کو پڑھا ہوتا تو معلوم ہوتا کسی کا مذاق اُڑانا کس قدر بُری بات و گناہ ہے۔ ہمارے نبیﷺ کا فرمان ہے کوئی مسلمان کسی مسلمان کو رنج نہ پہنچائے ۔
ہمیں حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ سے سیکھنا چاہیے وہ تو کسی غیر مسلم کی بھی دل آزاری نہیں کرتے تھے تو بلاول تو پھر مسلمان ہیں ۔
حریم شاہ نے کہا کہ بلاول بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ہو کر آئے ہیں ان کو پاکستان کی زبان صاف بولنی نہیں آتی اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے ہم میں سے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ہمیں اُردو پر مکمل دسترس حاصل ہے۔ مجھے بلاول بھٹو کا انداز گفتگو پسند ہے ۔
اور میں ان سے محبت کرتی ہوں مجھے لگتا ہے پاکستان کے اگلے وزیراعظم پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے ۔
جو لوگ آج بلاول کا مذاق اُڑا رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے ۔ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے یہاں اسلامی نظام رائج ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی کا مذاق اُڑانے اور دل آزاری کر نے پر بھی قانون بنانا چاہیے ۔معاملہ خواہ جو بھی ہواپنے اس بیان کے بعد سے حریم شاہ کافی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں ۔
حالانکہ حریم شاہ کو یہ کسی کے حق میں بولنے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہیے تھا کہ جس کے حق میں وہ آواز بلند کر رہی ہیں اور اسلامی تاویل دے رہی ہیں ان کے منہ سے ” خاتم النبین ﷺ ” کے الفاظ بھی برابر ادا نہیں ہو سکے ۔