تحریک عدم اعتماد کا اجلاس قومی اسمبلی میں 25 مارچ کو ہوگا فیصلہ کہاں ہوا؟
تحریک عدم اعتماد کا اجلاس قومی اسمبلی میں 25 مارچ کو ہوگا فیصلہ کہاں ہوا؟
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پیپلز پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹو پارٹی کی مشترکہ تحریک عدم اعتماد کے اجلاس کو لے کر کافی گرما گرمی ہورہی ہے۔
حکومت مخالف جماعتوں کی یہ تحریک ایسے وقت میں چلائی گئی جب اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرس لمبے عرصے کے بعد پاکستان میں ہو رہی ہے۔ حکومت مخالف جماعتوں کا موقف ہے کہ اگر اجلاس نہ بلایا گیا تو ہم اسمبلی ہال میں دھرنا دیں گے۔
حکومت مخالف جماعتوں نے اجلاس کے لئے کانفرس سے پہلے کا وقت متعین کیا ہے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی لیکن حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن نے اس چیز کا فائدہ اُٹھانے کا سوچا ہے۔
اجلاس 25 مارچ کو ہی ہو گا اس کا فیصلہ ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر پر منعقد کردہ اجلاس میں کیا گیا۔ قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں تمام افراد جمع ہوئے اور وہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس 25 مارچ کو کیا جائے گا تاہم اس اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جائے گی۔
تحریک عدم اعتماد کب پیش کی جائے گی اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 25 مارچ کو جو اجلاس بلایا جائے گا اس میں صرف قومی اسمبلی کے تمام وفات شدگان کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور اس کے بعد اس اجلاس کو مؤ خر کر دیا گا۔