وزیر اعظم کے حوالےسے ایسی خبر سن کر سب کے ہوش اُڑھ گئے۔
حکومت مخالف اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی جس پر ووٹنگ 3 اپریل بروز اتوار کو کی جائے گی۔
وزیر اعظم کے حوالےسے ایسی خبر سن کر سب کے ہوش اُڑھ گئے۔
حکومت مخالف اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی جس پر ووٹنگ 3 اپریل بروز اتوار کو کی جائے گی۔
اپوزیشن اس سلسلے میں پُر امید ہے کہ کامیابی ان کے قدم چومے گی اور وہ اپنی مرضی کے لوگ وزارتوں میں کھڑے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آج اہم شخصیت کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں خوفزدہ ہیں اور اپوزیشن سے محفوظ راستہ مانگ رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا کہا ہے تحریک عدم اعتماد واپس لیتے ہی وہ خود اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔
اگر اپوزیشن اس فیصلے میں عمران خان کے ساتھ متفق نہ ہوئی تو ان کو مشکل حالات کا سامنا کر نا ہو گا۔ حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام تر صورتحال پر غور کیا گیا۔
اور تمام رہنماؤں کے مطابق ہمارے نمبر ز مکمل ہیں اور ہم کسی بھی حالت میں تحریک واپس نہیں لیں گے ۔ اسپیکر سے جلد ازجلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا جائے گا ۔جتنی جلد ووٹنگ ہو گی اتنا ہی فائدہ اپوزیشن کو ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے چئیر مین شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لئے واحد محفوظ راستہ استعفیٰ دینا ہے۔ اس کے علاوہ تمام تر صورتحال کے ذمے دار وہ خود ہونگے پھر ہم سے کسی کو شکوہ نہیں ہو نا چاہیے۔