ایک سرپرائزسے عوام لطف اندوز ہوئی مزید کے لئے بھی تیار رہیں۔ پرویز خٹک
ایک سرپرائزسے عوام لطف اندوز ہوئی مزید کے لئے بھی تیار رہیں۔ پرویز خٹک
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) حکومت کی جانب گزشتہ ہفتے سے اپوزیشن کو سرپرائز دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن نے اس کو اہمیت نہیں دی آخر وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد کے روز ان کو سرپرائز دے ہی ڈالا اور ایسا سرپرائز کے عوام بھی حیران رہ گئی۔ رمضان المبارک کے آغاز پر ایسے سرپرائز کی اُمید کسی نے نہیں کی تھی ۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سرپرائز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرپرائز کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ۔ ابھی تو ایک سرپرائز ملا ہے ۔
اپوزیشن ذرا اس دھچکے سے سنبھل لے پھر انھیں اور بھی سرپرائز ملیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کے رد ہونے کے بعد پرویز خٹک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ سب سے سرپرائز انجوائے کیا۔ مزید سرپرائزز کے لئے بھی تیاری رکھیں۔
پہلے اپوزیشن نے عمران خان کو پے در پے سرپرائز دئیے تھے جسے عمران خان نے تو فراخ دلی سے قبول کیا تھا ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اب عمران خان کی جانب سے دئیے جانے والے سرپرائز اپوزیشن برداشت کر پائے گی۔