پرانے پاکستان میں آتے ہی گھی اور چینی کے بعد بجلی کے بھی مہنگا ہونے کا جھٹکا
پرانے پاکستان میں آتے ہی گھی اور چینی کے بعد بجلی کے بھی مہنگا ہونے کا جھٹکا
مہنگائی مکاؤ مارچ کے ساتھ کامیاب تحریک عدم اعتماد کی مد میں جیتی ہوئی حکومت نے عوام پر دو دنوں میں مہنگائی کا تیسرا جھٹکا عوام کو دے دیا۔
جو لوگ اس اُمید میں تھے کہ پرانے پاکستان میں چیزیں سستی ہونگی تو یہ ان کی خام خیالی ہی ثابت ہوئی اور ان پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنا شروع کر دیا گیا۔
نیپرا نے بجلی صارفین کو بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے کر جھٹکا دے دیا۔ اس اضافے کی وجہ اپریل کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
سی پی پی اے – جی نے گزشتہ ماہ 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی۔ اس سے قبل نیپرا نے جنوری میں ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے جارچ کیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے کیا گیا تھا۔
اسی طرح فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے کم چار ج کیا جائے گا ۔ یہ اپریل کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس کا اطلاق تمام صارفین پر ہو گا سوائے لائف لائن صارفین کے ۔ او ر کے – الیکٹرک پر اس کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔