ایمپورٹڈ حکومت جلد اپنے گھر کی راہ لے گی۔ شیخ رشید
راوپلنڈی (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی جلسے میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 30 مئی سے قبل موجود ایمپورٹڈ حکومت اپنے گھر کو روانہ ہو جائے گی۔ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ اچھا مذاق ہور ہا ہے کہ جیلوں سے ضمانت پر رہا ہوئے لوگ وزارتیں چلا رہے ہیں۔
یہ کیسا نظام پاکستان ہے کہ باپ بھی ضمانت پر رہا ہو کر وزیراعظم بنا ہو اہے اور بیٹا بھی ضمانت پر رہا ہو کر وزیراعلیٰ کا حلف لینا چاہ رہا ہے جب کہ ان دونوں پر فرد جرم عائد کی جانی تھی جو کہ لٹک گئی ہے۔اس پر موجود ایمپورٹڈ حکومت کو اندازہ ہے کہ اس کا وقت تھوڑا ہے اس لئے انھوں نے اپنے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال لئے ہیں۔
یہ لوگ پاکستان کے فائدے کے لئے اقتدار میں نہیں آئے بلکہ اپنے فائدے کے لئے آئے ہیں یہ این آر او 2 کے لئے حکومت میں آئے ہیں اور اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کرنے آئے ہیں۔150 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال کر یہ لوگ فرار ہونے کی فراق میں ہیں۔