بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر جرمن فٹبالر نے بھی خاموشی توڑ دی
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے سلوک پر عالمی سطح پر خاموشی اختیار کی گئی ہے اقوام متحدہ نے بھی اس معاملے پر آواز نہیں بلند کی۔ بھارت میں آئے روز مسلمانوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں اور انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ ایسے میں مختلف شخصیات کی جانب سے کوئی نہ کوئی بیان آتا ہے جس کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
بھارت میں عید کی نماز سڑک پر ادا کرنے سے منع کر دیا گیا ہے اس سے قبل حجاب پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صوتی آلودگی کے باعث رات 10 تا صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان تمام پابندیوں پر جرمن فٹبالرمیسوت اوزل نے بھی آواز بلند کی ہے ۔